ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون 31دسمبر تک سٹیپ ڈاؤن کریں:طاہرالقادری

وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون 31دسمبر تک سٹیپ ڈاؤن کریں:طاہرالقادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے انصاف کے لئے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتیس دسمبر تک شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور دیگر ذمہ داروں نے استعفیٰ نہ دیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے،  اس بار وار بے نتیجہ نہیں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستانی عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب حکومت کی چیخیں نکلیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون اکتیس دسمبر تک سٹیپ ڈاؤن کریں۔ پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا  کہ سابق وزیر اعظم احتساب عدالت کے باہر عدلیہ پر کیچڑ اچھال کر آئینی بغاوت کا مرتکب ہوئے ہیں۔اداروں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں انھوں نے واضح کیا  کہ آئندہ چند دنوں میں نواز شریف اور شہباز شریف گھسیٹے جائیں گے، اس مرتبہ وار بے نتیجہ نہیں جائے گا۔

مزیددیکھئے: