نیب کی کارروائی، جائیدادوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

نیب کی کارروائی، جائیدادوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: city-nab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے جائیدادوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم زاہد امتیاز 10 ملین مالیت کی رہن رکھی گئی جائیداد فروخت کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم زاہد کو کرپشن کے الزام میں پہلے 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر ملزم نے حکومتی بینک کو اپنی 4 جائیدادوں کی منتقلی کی شرط پر ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی حاصل کی۔ رہائی کے بعد ملزم زاہد کی جانب سے غیر قانونی طور پر 10 ملین کی جائیدادیں نیلام کی گئیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے ملزم زاہد امتیاز کا 26 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔