سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 279.38 روپے کا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 3 پیسے اضافے کے بعد 323.82 روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.61 روپے سے کم ہوکر 277.60 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے مہنگا ہوکر 378.50 روپے پر آگیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای درہم کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد درہم 76.30 روپے کا ہوگیا۔
سعودی ریال بھی 9 پیسے سستا ہوکر 74.51 روپے کی سطح پر آگیا۔