ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی الوداعی ملاقات

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی الوداعی ملاقات ہوئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق اسحاق ڈار  نے  پاکستان میں اقوام متحدہ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر محمد یحییٰ کی خدمات کی تعریف کی ۔ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی قیادت پر محمد یحییٰ کی کاوشوں کو سراہا۔اسحاق ڈار کی محمد یحییٰ کو اقوام متحدہ میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔

محمد یحییٰ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور میں ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر بھی ہوں گے۔محمد یحییٰ  نے دورِ پاکستان میں تعاون پر ڈپٹی وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے اظہار تشکر  کیا۔

محمد یحییٰ  نے  نئی ذمہ داری میں بھی پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔