سٹی42: ُپی ڈی ایم اے نے اب تک بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 365 افراد جاں بحق اور 181 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں 294 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔
بارشوں اور فیلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 782 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 433 گھروں کو جزوی اور 349 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 225 افراد جابحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے
17 سے 19اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے
متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔