ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 54 ویں یوم شہادت ؛ افواج پاکستان کا خراج عقیدت

 نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 54 ویں یوم شہادت ؛ افواج پاکستان کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افواج پاکستان  نے نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو 54 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے 

، آئی ایس پی آر  کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ائیر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے شہید آفیسر کو خراج عقیدت پیش کیا ، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی بہادری اور فرض کی ادائیگی کی اعلی ترین مثال ہے، آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات و بہادری اور بے لوث لگن کا ثبوت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ  پیش کیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی ملک وقوم سے وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی جرات اور ہتھیار ڈالنے پر قربانی کو ترجیح دینا آج بھی قوم کے لئے روشن مثال ہے،پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی آزادی کی قیمت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے درکار استقامت ک لازوال یاد دہانی ہے،پاک افواج شہید آفیسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں،افواج پاکستان عزم کرتی ہیں کہ وہ ان اقدار کی پاسداری جاری رکھیں گی جن کا دفاع پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے بے مثال جرات سے کیا،راشد منہاس شہیف کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، بہادری اور فخر کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔