سٹی 42: بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نارتھ کراچی میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ محمد اسحاق جاں بحق ہوگیا ، گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق، ایک کی شناخت نہ ہوسکی، اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 8 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوا، ڈیفنس فیز 6 میں کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق، شناخت نہ ہوسکی،
ملیر 15 میں پیٹرول پمپ پر آگ سے جھلس کر 28 سالہ شخص جاں بحق، شناخت تاحال نا ہوسکی،