ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے،چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تقرر کی منظوری

متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے،چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تقرر کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبر کی تقرری کی منظوری دی  ہے۔

  وفاقی حکومت نے اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر، سٹریٹجک ٹرانسفارمیشن، ایف بی آر، ہیڈکوارٹر اسلام آباد مقرر کیا ہے، ڈاکٹر حامد عتیق سرور کی تقرری ایک سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہے، علاوہ ازیں چیف، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں محمد اسماعیل اقبال کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی احسن علی منگی ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن تعینات کئے گئے ہیں،

 مزید برآں کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (ڈی پی) راولپنڈی عمر علی شاہ بنوری کو تبدیل کر کے اُنہیں چیف انٹرنل آڈیٹر، سینٹ سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر شیر عالم کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دفاع ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے اور سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ساجد الحسن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،۔

دریں اثناء وزیراعظم نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبر کی تقرری کی تقرری کی منظوری دی ہے، وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر سہیل منیر، چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور محمد جے سیئر ممبر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں، نوٹیفیکشن کے مطابق دونوں افسروں کی تقرری کنٹریکٹ پر 5 سال کیلئے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مزکورہ تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں.