ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب زدہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم 

سیلاب زدہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ریلیف اقدامات کے تحت موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز (یعنی ایک ہی نیٹ ورک پر کالز) فراہم کی جا رہی ہیں۔
منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق ’پی ٹی اے اس نازک وقت میں موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘’ان اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ صارفین زیرو بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں۔‘
’اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔ پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی اور عوام کو بروقت آگاہ کرتی رہے گی۔‘