سٹی42: اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کیلئے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی اور وزارتِ خزانہ کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی نے ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری بھی دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دید ی گئی، اور وزارتِ خزانہ کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی
۔
ای سی سی نے ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دی۔
جنوبی افریقہ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہازوں کی رہائی کے لیے 33 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کو ثالثی کیس کے حتمی تصفیے کو فوری طور پر عدالت میں نمٹانے اور تین ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی نے پرائم منسٹر فین ریپلیس منٹ پروگرام کے آغاز کے لیے ٹرم شیٹ اور نیکا اسٹیٹ بینک اور بینکوں کے مابین ڈرافٹ سہ فریقی معاہدے کی بنیاد پر تیار کردہ ٹرم شیٹ کی منظوری بھی دی۔
ای سی سی نے نیکا کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظوری دے دی،نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 250 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ،باقی رقم مرحلہ وار جاری کی جائے گی۔
ای سی سی کے اجلاس میں راست کیو آر کوڈ پر مبنی "پرسن ٹو مرچنٹ' ادائیگیوں کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی. اس سبسڈی کو تین سال تک جاری رکھا جائے گا۔
اس سبسڈی کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیکے طریقہ کار کو اپنانے میں تیزی لانا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان اس سکیم کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ای سی سی نے نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30" کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی نے ملک میں گیس کے شعبے کی صورتحال اور گیس کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزارتِ پیٹرولیم کو گیس کے شعبے کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔