ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں بارش دو دن تک رہ سکتی ہے، اب تک بارش کے اعداد و شمار جاری ہو گئے

Karachi rains, Monsoon, rain alert, karachi rain update, weather forecast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کراچی  شہر میں صبح سے اب تک ہونے  والی بارش نے زندگی کا کاروبار مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ میٹ دیپارٹمنٹ نے  بتایا ہے کہ بارش دو دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ ااب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر اور  یونیورسٹی روڈ پر 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیماڑی میں 30 ملی میٹر جبکہ سعدی ٹاؤن میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 کراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ 
 
اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 17ملی میٹر اور گلشن معمار میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی میں 14.6، اورنگی میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔