سٹی 42: ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر اور دیگر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے یو سی 232 میں زیر تکمیل اور مکمل شدہ منصوبوں کا معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر نشتر اور نیسپاک حکام نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو منصوبوں پر بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے نیسپاک کو تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
ڈپٹی کمشنر نے کہا تعمیراتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات کو فی الفور ختم کروایا جائے، گلیوں میں نکھار لانے کے لیے تھڑے اور شیڈز فوری مسمار کیے جائیں، شہریوں کی سہولت کیلئے ترقیاتی کام پائیدار اور مضبوط ہونے چاہئیں۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App