ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال؛ 978 ڈرائیور گرفتار، سینکڑوں گاڑیاں بنداور مالکان پر مقدمے

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال؛ 978 ڈرائیور گرفتار، سینکڑوں گاڑیاں بنداور مالکان پر مقدمے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے 

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑی کارروائی کی بڑی تعداد میں گاڑیاں ضبط کرلیں  مقدمات درج کیے اور  ڈرائیورز گرفتار کر لیے گئے
اب تک سلنڈر کے ممنوعہ استعمال پر 1011 گاڑی مالکان کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ، 978ڈرائیور گرفتار جبکہ 207 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں اور187 سلنڈرز ضبط کیے گئے ْ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے ،،ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔