ویبھ ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، سعد الرحمان کا جوا ایپ سکینڈل میں کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایک ایپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سعد الرحمان نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے وصول کیے اور کم از کم 12 مختلف جوا ایپس کی تشہیر میں ملوث پائے گئے۔ بارہا طلبی کے باوجود انہوں نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔
ان کے خلاف کارروائی کے بعد ان کا نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کر دیا گیا، جس کے بعد وہ بیرون ملک جانے کی کوشش پر ایئرپورٹ پر گرفتار ہو گئے۔