ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا جاپان میں نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ کا دورہ

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا جاپان میں نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دورے کے دوران متعدی امراض کے علاج کے لیے عالمی شہرت یافتہ جاپانی اسپتال ’نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ‘ کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں رائج صحت و علاج ،ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات ،طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری نظام میں رائج ہوگا،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانےکافیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی۔

ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کیلئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر کے امراض کے علاج پر بریفنگ دی گئی،متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات ،مشینری کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی،مریم نواز کو نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج بارے آگاہ کیاگیا۔