سٹی42: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے مرکزی ملزم عبدالقیوم سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگ زیب نے کی۔ تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ملزمان میں عبدالقیوم (مرکزی ملزم)، سجاد،شاہد،شہریار،ثقلین،ریاض،نوازش شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ پولیس نے درج کر رکھا ہے اور اب عدالت میں باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہو چکا ہے۔