ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، لاکھوں شہری مستفید

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، لاکھوں شہری مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ،پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری،  رواں ماہ اب تک 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے۔اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائی اور 4 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سائیکل سواروں کو بھی ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے اور اس خلاف ورزی کے خلاف 90 روزہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔