ویب ڈیسک : فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں, سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دلکش انداز میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں صائمہ نیلے رنگ کا ٹراؤزر اور ہلکی سبز ٹی شرٹ پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، اور پس منظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی فلم کے سیٹ پر شوٹ کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں موجود ہیش ٹیگز، خصوصاً ’عشقِ لاہور‘، سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ صائمہ نور کا آنے والا پراجیکٹ ہو سکتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ یا پروڈکشن ٹیم کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر ملی جلی آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ صائمہ کو اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر صرف معیاری اور سنجیدہ کرداروں پر توجہ دینی چاہیے۔ دوسری جانب ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ صائمہ اب بھی پُراعتماد اور باوقار انداز میں نظر آتی ہیں، اور ان کی یہ خود اعتمادی ہی ان کا اصل حسن ہے۔