ویب ڈیسک :پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت حالیہ ٹرین حادثات پر نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تمام مسافر اور گڈز ٹرینیں ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورز کے ساتھ ہی چلائی جائیں گی۔
ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ اسٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے،سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔
اس بابت تمام سٹاف کو چارگائیڈ لائن جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل ہر کوچ اور ہر ویگن کا بریکنگ میٹریل اپ ڈیٹ ہونا لازم ہوگا،بریک پاورکی قبل از وقت ٹیسٹنگ لازم قرار دیدی گئی ہے۔
چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد اپنے مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانا،ریل کے سفر کو محفوظ بنانا،گاڑیوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانا اور ٹرین آپریشن سٹینڈرڈکو برقرار رکھنا ہے۔