ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ساتھ 3چھٹیاں, بڑی خوشخبری آگئی

ایک ساتھ 3چھٹیاں, بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری، 12 ربیع الاول، یومِ دفاع اور ویک اینڈ کی بدولت3مسلسل تعطیلات متوقع ہیں، جنہیں شہری مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منا سکیں گے۔

محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست 2025 (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بروز جمعہ، 5 ستمبر کو ہوگی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔
جمعہ کے بعد ہفتہ 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا امکان ہے۔اس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ ہفتہ 6 ستمبر   کو معمول کے مطابق ویک اینڈ  اور اتوار 8 ستمبر کو  بھی معمول کے مطابق ویک اینڈ کے سبب تعطیلات ہوں گی، یوں عوام کو مسلسل 3دن کی چھٹی میسر آئے گی۔

 واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا.