ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی 

عمران خان،شہباز گل،پمز،ہسپتال،کارڈیولوجی،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پارٹی رہنما شہباز گل کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچے تھے، عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدادکارڈیالوجی وارڈ کے باہر موجود تھے جن کی جانب سے نعرے بازی کی جا رہی تھی۔

 اس موقع پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچا دی گئی تھی اور خاردار تاریں لگا کر راستہ بھی بند کیا گیا تھا۔

 آئی جی اسلام آباد کاکہناتھا کہ کسی بھی شخص کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے ملاقات کرنی ہے تو وہ عدالت سے اجازت لے کر ملاقات کر سکتا ہے۔