ویب ڈیسک: برطانیہ اور بیلجئیم کی دہری شہریت رکھنے والی لڑکی دنیا کے سفر پر نکل پڑی۔ 19سالہ زارا روتھرفورڈ دنیا کا فضائی سفر کرنے والی کم عمر ترین لڑکی ہوں گی جبکہ دنیا کے فضائی سفر میں زارا کو تقریبا تین ماہ لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انیس سالہ زارا روتھرفورڈ نے بیلجئیم سے دنیا کے سفر کا آغاز کردیا۔ زارا تنہا جہاز اڑاتے ہوئے دنیا کا چکر لگائیں گی۔ زارا کو دنیا کا چکر مکمل کرنے میں تقریبا تین ماہ کا وقت لگے گا جبکہ اس دوران زارا 52 ممالک میں آرام کی غرض سے رکیں گی۔
زارا کامیابی سے دنیا کا سفر مکمل کرتی ہیں تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی کم عمرترین لڑکی ہوں گی۔ اس قت یہ ریکارڈ امریکہ کی شائستہ ویز کے پاس ہے، جنہوں نے 30سال کی عمرمیں سولو فلائٹ دنیا کا سفرکیا۔
لڑکی کاکہنا ہے ان کے اس اقدام کا مقصد لڑکیوں اورخواتین کو ایوی ایشن اورسائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور ریاضی کی طرف لانا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس طرف لڑکیوں کا رجحان کم ہے۔
زارا کا مزید کہنا تھا وہ بچپن سے اس طرف راغب ہیں اور پرامید ہیں ان کی کوشش سے مزید لڑکیاں بھی اس طرف آئیں گی۔ زارا خلاباز بننے کا خواب لیے آئندہ سال یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی۔