وزن کم نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

وزن کم نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اکثر لوگ وزن بڑھنے پر پریشان ہوتے ہیں اور اس کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن اس کے لیے اہم یہ ہے کہ جب آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کو ہر اس خوارک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو آپ روز کھاتے ہیں۔روزانہ تین وقت کھانے کے علاوہ آپ کو اس ہلکی پھلکی خوراک ( سنیکس) کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جوعام طور پر سارا دن کھاتے رہتے ہیں۔

  کھانے کے دوران بھوک لگنے کی وجہ سے غیر ضروری کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صحت مند اور ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کریں کیونکہ غیر صحت بخش ہلکی پھلکی غذا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔وزن برقرار رکھنے کے لیے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوگااور نہ صرف اپنے کھانوں بلکہ ہلکی پھلکی غذا کے لیے کیلوریز کو چیک کرنا ہوگا۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ جو ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس منتخب کرتے ہیں وہ آپ کی روزانہ کی کیلوریز میں شمار ہوتے ہوں۔

  جب لوگ وزن کم کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مناسب ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہلکی پھلکی غذا میں فائبر سنیکس لیے جائیں کیونکہ اس سے بھوک نہیں لگتی۔بھوک مٹانے کے لیے ضروری ہے کہ ہلکی پھلکی غذا لیتے رہیں، کیونکہ جب مکمل طور پر بھوک لگتی ہے توانسان عام طور پر ضرورت سے زیادہ کیلوریز لیتاہے۔البتہ بھوک لگنے سے پہلے ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  واضح رہے کہ ہر کھانے سے پہلے منصوبہ بندی ضروری ہے کیونکہ مناسب مقدار کے ساتھ ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور یہ صرف سنیکس کے لیے ضروری نہیں بلکہ آپ اپنی خوراک کے لیے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔اس مضمون میں فراہم کردہ معلومات ماہر طبی رائے کا متبادل نہیں، ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنابہتر نتائج کا سبب بنتا ہے-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer