عثمان علیم:شہر کے پوش علاقے بھی تجاوزات سے نہ بچ سکے، جوہر ٹاؤن میں بھلہ چوک پر تجاوزات مافیا اور ریڑھی بانوں کا راج ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ،رہائشیوں نےانتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گلیوں ، بازاروں کے بعد تجاوزات مافیا نے پوش علاقوں کا بھی رخ کر لیا، جوہر ٹاؤن اللہ ہو چوک اور بھلہ چوک بھی تجاوزات مافیاسےنہ بچ سکا۔ ریڑھی بانوں کی بڑی تعداد میں اضافہ اور اہم شاہراؤں پر تجاوزات نے شہریوں کو پریشان کر رکھاہے۔
دوسری جانب گھروں کے سامنے ریڑھیاں لگانے سے رہائشی بھی پریشان دکھائی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی ۔رہائشیوں اور ریڑھی بانوں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی عام ہیں۔ رہائشیوں نے انتظامیہ سےتجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔