اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہےمختلف علاقوں سے 240 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 298 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں240 ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور298 افرادزخمی ہوئے106شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 192معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی جبکہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔