ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ معطل، جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ

اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ معطل، جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ مختلف بس اڈوں کو بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کے تحت جڑواں شہروں میں فیض آباد، کراچی کمپنی، پیرودھائی اور سواں سمیت اہم بس اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر غیر ملکی وفود کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل راولپنڈی میں بھی صورتحال کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس پابندی کے تحت ریسٹورنٹس، پارکس، بیوٹی پارلرز، مارکیٹیں، سنوکر کلبز، جمز، پان شاپس، ہیئر سیلونز، بینک اور بیکریاں بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے تمام مارکیٹوں میں انتباہی نوٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔