ابوبکر ارشد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برکی روڈ پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر علاقے کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا گیا۔
منصوبے کے تحت عبداللہ گل انٹر چینج سے لاہور سکول آف اکنامکس تک تین رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔
حکام کے مطابق برکی روڈ کی تعمیر اور سیوریج لائنز بچھانے کے منصوبے پر مجموعی طور پر 6.1 ارب روپے لاگت آئے گی۔
افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام حبیب اعوان اور وزیر اعظم کے مشیر طلحہ برکی نے بھی شرکت کی۔
