سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا اور امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم گزشتہ 47 برسوں میں اس کا حقیقی مقابلہ صرف امریکا نے کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں، لیکن انہوں نے ایران کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاس کوئی واضح لیڈر نہیں، یہ دراصل حکومت کی تبدیلی کا مرحلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ایران کا یورینیم امریکا منتقل کیا جائے گا، جو ایک بڑی پیش رفت ہوگی،امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو جنگ بندی ختم کی جا سکتی ہے۔