ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروس ہسپتال کی پارکنگ میں  چھپنے والے ملزمان سے  10 کلو سے زائد منشیات برآمد

سروس ہسپتال کی پارکنگ میں  چھپنے والے ملزمان سے  10 کلو سے زائد منشیات برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور میں شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی پارکنگ سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان گوجرانوالہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ہسپتال کی پارکنگ میں چھپے ہوئے تھے، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔