ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا

عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔ 

عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب راولپنڈی گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، انہیں سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، تاہم خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا۔

اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔