سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 270 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 270 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 326 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 96شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 230معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔