سٹی 42 : لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈوان کا آغاز کردیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نے شہر کے 9 مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں۔ پہلے روز 500 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، دھواں دینے والی گاڑیوں کو 2 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔
لبرٹی مارکیٹ سمیت شہر کے 9 مختلف مقامات پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم کے بوتھ قائم کیے گئے ہیں ۔ چیکنگ میں پاس ہونے والی گاڑیوں کو سٹکرز لگائے جارہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ جمعہ کو ہائیکورٹ پیش کریں گے۔