سٹی 42 : قصور میں سرکاری گاڑی کا استعمال کر کے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنے والے ڈان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا،دونوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کی کاروائی
سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی کا استعمال کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کیساتھ غلط بیانی کرکے ٹک ٹاک بنانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
محکمہ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی میں تعینات ڈرائیور طفیل کے بیٹے حرمین شریف نے اپنے دوست ٹک ٹاکر خضر کیساتھ سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا
ملزم خضر نے ویڈیو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیطرف سے 50 لاکھ روپے اور سرکاری گاڑی انعام ملنے کی غلط بیانی کی
دونوں ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج