سعید احمد سعید:1سال سےزائدعرصہ سےسرکاری گھروں پرقابض ریٹائرڈملازمین کوفوری گھرخالی کرنیکانوٹس، وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، آئی جی ریلویز، ایم ڈی ، ریلوے والٹن اکیڈمی اور جی ایمزکے نام مراسلہ جاری کیا، ریٹائرمنٹ کےبعدرہائش پذیرافسران کی پوسٹ ریٹائرمنٹ پیمنٹ سےکمرشل رینٹ کی کٹوتی کافیصلہ کیا گیا۔
میو گارڈن کلب میں گریڈ 21کے سلمان صادق شیخ نےتاحال گھرخالی نہ کیا، گریڈ 20 کے غلام دستگیر، شفیق احمد رندھوا نے تاحال گھر خالی نہ کیا، لاہور ڈویژن میں متعدد ملازمین نے بھی تاحال ریلوے رہائش گاہ خالی نہیں کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App