(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی ، جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے'۔
⚙️A power reconfiguration activity on a section of international submarine cable, #SMW4, will be undertaken on 21st April 2022 from 02:00 AM to 07:00 AM. This may cause some internet users to experience downgraded speeds during the mentioned time only.
— PTA (@PTAofficialpk) April 19, 2022
پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔