(عظمت مجید)ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں محکمہ صحت نے انڈور 33،644 مقامات جبکہ 7،467 اوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ، 100 انڈور اور اوٹ ڈور مقامات سے لاورا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
ڈائریکٹر کنٹرول پروگرام برائے متعددی پروگرام ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا کہ ابتک 91 افراد پر ایف آئی آر لاوا ملنے پر درج کیں ،کوشش کررہے اس سال مون سون سے پہلے ڈینگی کو کنٹرول کرلیں۔
عوام سے درخواست ہے ڈینگی کو ختم کرنے پر ہمارا ساتھ دے،کہیں پر بھی پانی کھڑا نظر آئے فورا تلف کریں اور صاف ستھرا ماحول رکھیں گے تب ہی ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہوگا۔