نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آسٹریلوی کرکٹر نے بھی روزہ رکھ لیا

crickter
کیپشن: crickter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی روزہ رکھ لیا۔
 تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز رکھ لیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔
 افغان کرکٹرز راشد خان، محمد نبی و دیگر ماہِ صیام میں روزے رکھ رہے ہیں ایسے میں کیوی کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا۔افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ ان کا دن اچھا تھا لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔راشد خان کین ولیمسن سے روزے کی کیفیت کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔