ٹولنٹن مارکیٹ کی نومنتخب تاجریونین کےعہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ٹولنٹن مارکیٹ کی نومنتخب تاجریونین کےعہدیداروں کی تقریب حلف برداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:فیروز پور روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کی نومنتخب تاجریونین کےعہدیداروں کی تقریب حلف برداری اہتمام۔ مئیر لاہور مبشر جاوید، مشیر وزیراعلی پنجاب محمد علی میاں،عرفان اقبال شیخ سمیت ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیروز پور روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کی تاجر یونین کی تقریب حلف برادری میں صدر مال روڈٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ،جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری، سید رضا بخاری، شوکت بٹ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ شہر بھر کوگوشت کی سپلائی کرتی ہے، اس مارکیٹ کی بہتری کیلئے بلدیہ عظمی تاجر برادری کیساتھ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں، نومنتخب صدر ٹولنٹن مارکیٹ ملک نعیم نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بجلی کی چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائےتاکہ مرغی کے گوشت کو خر اب ہونے سے بچایا جاسکے۔