لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کیلئے امیدوارں کو رولنمبر سلپ جاری کردی

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کیلئے امیدوارں کو رولنمبر سلپ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امیدوارں کو رولنمبر سلپ دے دی گئی، امتحان پانچ مئی سے شروع ہوگا۔ رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اہنڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ کے امتحان کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردی ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹو کا امتحان 5 مئی سے شروع ہوگا جبکہ امتحان میں ایک لاکھ 72 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: اساتذہ کو تنخواہیں لینی ہیں تو محکمہ خزانہ کی شرائط مانیں

 انھوں نے بتایا کہ پارٹ ٹو کے امتحانات کیلئے 561 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ بھی حاصل کرسکیں گے۔