ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔ 

 وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف  دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer