مختلف حادثات کے دوران 297 افراد زخمی

 مختلف حادثات کے دوران 297 افراد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرا ر خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 273 ٹریفک حادثات کے دوران 297 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 297 افراد زخمی ہوئے۔ 114 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 183 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔