مرغی کی زہریلے سانپ سے لڑائی میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

hen and snake fight
کیپشن: hen and snake fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنے حق کی خاطر جہاں انسانوں میں لڑائی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں وہیں چرند پرند بھی اپنی ملکیت پر کسی دوسرے کو قبضہ نہیں کرنے دیتے جس کی مثال وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملتی ہے، ویڈیو میں ایک مرغی کو زہریلے سانپ سے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق عصر حاضر میں حقیقی رشتوں میں عدم برداشت کی کیفیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے معمولی سی بات پر ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں اور نتیجے میں گھروں کے گھر اجڑ جاتے ہیں اور کئی بچے یتیمی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتےہیں، اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے جہاں انسانوں کے درمیان چپقلش دیکھی جاسکتی ہے وہیں جانوروں میں بھی یہ عمل پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک مرغی کو زہریلے سانپ کے ساتھ لڑتے دیکھا جاسکتا ہے، سیاہ رنگ کا یہ سانپ مرغیوں کے ڈبے میں گھس آیا اور کچھ انڈے کھا گیا، مگر ایک مرغی نے اس کو ایسا سبق سیکھا کہ وہ وہاں سے چلتا بنا۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے، اس کے کیپشن میں لکھا کہ' بہادر مرغی نےسیاہ رنگ کے سانپ کا پیچھا کیا اور اس کواپنے ٹھکانے سے بھگانے میں کامیاب ہوئی'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نے سانپ کو جو کہ مرغیوں کے اوپر والے ڈبے کی نکڑ میں سکون سے بیٹھا ہے اس کو چھڑی کی مدد سے نیچے گرا رہی  اسی دوران ایک مرغی نے سانپ پر حملہ کردیا اور سانپ سمیت زمین پر آگری، سانپ سے لڑنے والی مرغی نےاس پر پے درپے حملے کئے کہ اس نے وہاں سے جانا بہتر سمجھا جبکہ جاتےہوتے ایک چھوٹا سفید کتا بھی اس کے پیچھے بھاگا مگر خاتون نے اس کو روکا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer