لاہور کو چینی شہر چنگچاؤکا جڑواں شہر قرار دینے کی تجاویز منظور

Punjab cabinet meeting
کیپشن: Punjab cabinet meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کابینہ نے صوبہ پنجاب کو چینی صوبہ ہنان کا جڑواں صوبہ  ،لاہور کو چینی شہر چنگچاؤ اور ملتان کو چاؤکاؤ کا جڑواں شہر قرار دینے کی تجاویز منظور کرلیں.
رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 70واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر راجہ یاسر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگرمحکموں کے سیکرٹریز کی شرکت  کی ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے 18 نکاتی ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا اور مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔

بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین سروس لیول ایگریمنٹ کی  منظوری دیدی گئی  جبکہ  اجلاس نے ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ عمران کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔ کابینہ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے مستعفی ارکان کی جگہ نئے ارکان نامزد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔  معذوری کے شکار افراد کے لیے پنجاب امپاورمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری، پنجاب آب پاش فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم ایکٹ 2021 ء کے علاوہ گوجرانوالہ میں رچنا وائلڈ لائف پارک کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔