ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے؛ عطا اللہ تارڑ

گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے؛ عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا جس میں 100 سے زائد   خوارج مارےگئے۔انہوں نے کہا کہ خارجی گل بہادرگروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بھی آئی ای ڈی سے حملہ کیا، حملے میں میں شہریوں سمیت ایک سپاہی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق  سکیورٹی فورسز نےگل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف گزشتہ  رات  ٹارگٹڈ کارروائی کی، مصدقہ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ انہوں  نے کہا کہ کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں اور دعوے غلط ہیں، ان دعوؤں کا مقصد افغانستان کے اندر سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت پیدا کرنا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچیدہ مسئلےکا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول کی صورت میں اس کا حل ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی علاقائی سالمیت اور پاکستان کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے تمام حقوق حاصل ہیں، ہم افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔