سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کے گھر گئے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے عرفان احمد ڈاھا کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.
وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی.
عرفان ڈاھا کے پسماندگان اور عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے. مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں.


حاجی عرفان احمد خان ڈاھا نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا.مسلم لیگ ن مرحوم حاجی عرفان خان ڈاھا کی عوام اور پارٹی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی سیاسی و سماجی خدمات کو اور عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کئی وزیر اور ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف، چوہدری عثمان فضل، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، ذوہیب احمد خان ڈاھا، میاں اکرام اللہ کمبوہ نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال بھی اس موقع پر موجود تھے.