بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس اور ٹینبٹس کے درمیان اہم معاہدہ طے

 بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس اور ٹینبٹس کے درمیان اہم معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: طلباء کو روزگار کے مواقع اور عملی زندگی میں تجربات فراہم کرنے کیلئے بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس اور ٹینبٹس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس اور ٹینبٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر نمائندوں نے دستخط کیئے۔ معاہدے کا مقصد بحریہ یونیورسٹی کے طلباء کے کیریئر کے امکانات کو بڑھانا ہے۔ 

معاہدے کا بنیادی مقصد طلباء کو نوکری اور انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے. معاہدے کے تحت باہمی تعاون کی شراکت داری سے صنعتی رجحانات اور تقاضوں پر مبنی نمائش، جاب میلے، ورکشاپس، اور سیمینارز جیسے اشتراکی پروگرامز بھی منعقد کیئے جائیں گے۔