لال حویلی خالی کرانے سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

 Laal Haveli Case, Court final decision
کیپشن: Laal Haveli Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ کی لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل، عدالت نےفیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے متروکہ وقف املاک کو لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محکمہ متروکہ وقف املاک کی لال حویلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کے بے دخلی کے نوٹس پر عملدرآمد 2 ہفتے کے لیے روک دیا۔

متروکہ وقف املاک کی بے دخلی کے نوٹس کے خلاف شیخ رشید کی درخواست منظور کر لی گئی اور عدالت نے متروکہ وقف املاک کو لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 12 اکتوبر کو محکمے کی جانب سے جاری بے دخلی نوٹس کی تاریخ سے 15 روز اپیل کی مدت ہے اس لیے محکمہ 12 اکتوبر سے 15 دن کی مدت پوری ہونے تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرے۔

عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سماعت کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محکمہ متروکہ وقف املاک نے 19 اکتوبر تک مذکورہ جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر رکھا تھا اور متروکہ وقف املاک نے ایک روز قبل اس املاک پر قبضہ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت میں وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔سیشن عدالت میں یہ کیس 24 اکتوبر کو فکس ہے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ، پر انتقامی غیر قانونی نوٹس دیا۔

ٍڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer