ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی چیلنج کردی

Imran Khan, Abdul Hakeem Baloch
کیپشن: Imran Khan, Abdul Hakeem Baloch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان  تحریک انصاف نے این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے عبدالحکیم بلوچ  کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست  دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا، پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی،  پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے، دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب  کراچی میں این اے 237 ملیر کی نشست سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا۔کہتے ہیں کہ عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں پھر سے شکست دینے کو تیار ہوں، کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر فیصلہ سنا دیا، عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کر کے دکھائیں، دھاندلی کا شور مچانے سے عمران خان اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار  حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔