سعدیہ خان: لاہور چڑیا گھر سے اچھی خبر، سانبھا ہرن کے گھر ننھے مہمان کی آمد سے رونقیں دوبالا ہوگئیں۔
لاہور چڑیا گھر میں سانبھا ہرن کی کل تعداد پانچ ہوگئی جس میں تین نر، دو مادہ اور نومولود سانبھا شامل ہے۔ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سانبھا ہرن اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ تفریح کے لیے آئے شہری ننھے مہمان کو دیکھ کر بہت دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا ننھے مہمان کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقیں دوبالا ہو گئیں ہیں۔