یاور ذوالفقار: ہائیکورٹ میں ن لیگ کے محسن نواز رانجھا کی نا اہلی کے لیے درخواست پر سماعت، عدالت نے ایم این اے کو جواب داخل کرنے کے لیے 25 اکتوبر تک کی مہلت دے دی.
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے ناکام امیدوار اسامہ احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثہ جات اور اپنی آمدن کا ذکر نہیں کیا تھا، تاہم ن لیگی رکن اسمبلی صادق اور امین نہیں رہے ہیں، درخواست گزار وکیل کا مزید کہنا تھا کہ محسن نواز کو دھاندلی کے ذریعے جتوایا گیا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ن لیگی رکن قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد محسن نواز رانجھا کو جواب داخل کروانے کے لیے 25 اکتوبر تک مہلت دے دی۔